وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام پوری انسانیت کے لیے محبت، بردباری اور خدمت کا پیغام لائے۔ آج دنیا کو ان کے پیغام کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا سانجھا ہے اس میں سب کے حقوق برابر ہیں۔
انہوں نے مسیحی برادری سے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں آپ کا ساتھ دیں گے، کسی اقلیتی شہری کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مئی میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کے چھکے چھڑا دیئے، ایئر مارشل کی قیادت میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 جہاز گرائے۔