• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کیخلاف پی ڈی ایم کا احتجاج، ہفتہ کو ریگل چوک پر مظاہرہ کیا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہنگائی ،معاشی بدحالی اورحکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم کے ملک گیراحتجاج کے سلسلے میں 13نومبرکو کراچی ،صدر ریگل چوک میں احتجاجی مظاہرے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں شہبازشریف سمیت دیگرمرکزی قائدین خطاب کرینگے۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں، آج ملک پر چالیس ہزار ارب کا قرضہ ہے مہنگائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس کارساز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین