کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے مشہور امپائر علیم ڈار کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پوسٹنگ نہیں کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے سیمی فائنل کے لئے امپائروں کا اعلان کردیا ہے ۔ابوظبی میں بدھ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پہلے سیمی فائنل میں مرائس اراسمس اور کمار دھرما سینا آن فیلڈ، نیتن مینن تھرڈ امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔ ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔دبئی میں جمعرات کو دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔ اس میں رچرڈ کیٹل بر ااور کرس گیفنی آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جوئیل ولسن تھرڈ جبکہ رچرڈ النگورتھ فورتھ امپائر ہوں گے۔ جیف کرو میچ ریفری ہوں گے۔