• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’کھیل کھیل میں‘ سقوط ڈھاکا کو موضوع بنانے کا مقصد نیا تنازع کھڑا کرنا نہیں ہے، نبیل قریشی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آنے والی پاکستانی پولیٹیکل تھرلر فلم ’کھیل کھیل میں‘ کے ہدایت کار و شریک پروڈیوسر نبیل قریشی نے کہا ہے کہ ’سقوط ڈھاکا‘ جیسے حساس موضوع پر فلم بنانے کا مقصد نیا تنازع کھڑا کرنا نہیں بلکہ حقائق کو سامنے لانا ہے۔فلم کی کہانی ’سقوط ڈھاکا‘ کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے، فلم میں یونیورسٹی کے طلبہ پاکستان کو توڑنے کی بھارتی سازش کے معاملے پر تھیٹر کے ذریعے حقائق کو سامنے لاتے دکھائی دیں گے۔’فلم ساز کے مطابق ‘سقوط ڈھاکا‘ کے مسئلے پر پاکستان کی نئی نسل نے جو مواد دیکھا اور پڑھا ہے، وہ زیادہ تر بھارتی، امریکی اور بنگالی پس منظر کا ہے، جس وجہ سے لوگوں کو حقائق سمجھنے میں مشکل پیش آئی۔نبیل قریشی کی ہدایت کردہ فلم ’کھیل کھیل میں‘ کو رواں ماہ 19نومبر کو سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا، فلم میں سجل علی، بلال عباس، مرینا خان، جاوید شیخ، منظر صہبائی اور ثمینہ احمد سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تازہ ترین