• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

TTP معاہدہ‘ ہتھیار پھینکیں‘آئین تسلیم‘شناختی کارڈ بنوائیں‘حکومتی شرائط

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے معاہدے کے خدو خال سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ابتدائی طور پر ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد ایک وفاقی وزیر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو اس بارے میں دی گئی بریفنگ سے متعلق کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی تین شرطیں رکھی گئی ہیں۔

جن میں پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنا، ہتھیار پھینکنا اور پاکستان کے شناختی کارڈ بنوانا یعنی اپنی شناخت ظاہر کرنا شامل ہے۔تمام بارہ گروہوں کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ اگر 80 فیصد ہتھیار ڈال دیں گے تو باقی بیس فیصد کا حل بھی نکال لیں گے۔

ان کی تعداد دو ہزار سے پچیس سو کے قریب ہے۔ ان میں شامل وہ افراد جو کسی دباؤ یا معاشی بدحالی کے باعث ان کا حصہ بنے یا ان کے حل طلب تخفظات ہیں تو ہم ان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین