• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی

اسلام آباد، کراچی(صباح نیوز، اسٹاف رپورٹر) مہلک عالمی کورونا وائرس سے11افراد جاں بحق ہوگئے، کل اموات کی تعداد 28558 ہوگئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 400نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0.94 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا اور 305 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 11 لاکھ 85 ہزار 396 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 373 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 1206مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اہم خبریں سے مزید