• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاربن اخراج روکنے کی کوششوں کے باوجود عالمی درجہ حرارت پر اَثر نہیں پڑیگا

گلاسگو (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ایک تازہ جائزے کے مطابق کاربن اخراج کو روکنے کے وعدوں اور عزائم کے باوجود عالمی درجہ حرارت پر کوئی اَثر نہیں پڑے گا جبکہ سی او پی 26 کے دوران بھارت کا بھی دعویٰ تھا کہ ان کا ملک 2070ء تک کاربن فری ہو جائے گا۔ منگل کو جاری اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں صدی دُنیا 2.7 سینٹی گریڈ گرم ہو جائے گی۔ تمام ممالک کو خبردار کیا گیا ہے کہ اخراج کو سات گنا زیادہ تیزی سے کم کرنا ہوگا تا کہ درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جا سکے۔ پیرس سمجھوتے کے تحت یہ سب اہم ہدف ہے۔

تازہ ترین