تیمرگرہ (نمائندہ جنگ)ملکی معیشت ما لیا تی اداروں کےنر غےمیں ہے نوجو ان حق لینے 28نومبر کو اسلام آ با د جا ئیں گے، ہمارے مسائل کا واحد حل اتحاد اور اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے،ناکام معاشی پالیسیوں نے ملک کو بدترین معاشی بحر ان میں دھکیل دیا ،پینڈوار پیپرز کے 434اور پانامہ لیکس کے700مجرمو ں کےخلاف پٹیشن دا ئر کردی،اپنی شناخت کے سا تھ بلدیاتی انتخابات لڑ یں گے ، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق نے اپنے آبا ئی حلقہ ثمرباغ دیرلوئیر میں جید عالم دین مولانا عزیز الحق عثمانی کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے موقع پر گرینڈ جرگہ سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر پارٹی کارکنوں بشمول مقامی اورصوبائی قایدین شبیر احمد خان ،اعزازالملک افکاری و دیگر مشران بھی موجود تھے ،واضح رہے کہ مولانا قاضی عزیز الحق نے گزشتہ عام انتخابات میں پارٹی سے ناراض ہوکر آزاد حثیت میں صوبا ئی اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا،تاہم پارٹی کے مقامی قائدین کی دعوت پر وہ ساتھیوں سمیت دوبارہ جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے انھو ں نے کہا کہ مغربی این جی اوز کے ذریعےامریکا عالم اسلام پر برہ راست حملہ آور ہوچکا ہے ، ہمارے مسائل کا واحد حل اتحاد اور اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے ،لاکھوں نو جوان اپنا حق لینے 28نومبر کو اسلام آباد کار خ کرینگے۔