• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو نکاح پر مبارکباد دی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرجسٹن ٹروڈو نے ملالہ یوسفزئی کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو ملالہ اور عصر! ‘

انہوں نے لکھا کہ ’انہیں اور اہلیہ صوفی کو امید ہے کہ آپ کا یہ خاص دن اچھا گزرا ہو۔ ‘

جسٹن ٹروڈو نے ملالہ کی زندگی اس نئے سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ملالہ یوسفزئی کے والد نے بھی بیٹی کے نکاح پر اظہارِ تشکر کیا اور اسے اپنے لیے سب سے زیادہ خوشی کا موقع بھی قرار دیا تھا۔ 

تازہ ترین