پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی خبر پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ کو ملالہ یوسف زئی کے عصر ملک سے نکاح کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملی۔
انہوں نے ٹوئٹر پر شمس جونیجو نامی خاتون کے ٹوئٹ پر تبصرے میں ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی خبر پر ردعمل دیا۔
جمائما نے اپنے پیغام کو ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد ضیا الدین یوسفزئی کے ساتھ ہیش ٹیگ کیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے ملالہ یوسف زئی کو نکاح کی مبارک باد دی اور ماشا اللّٰہ کہا۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کیں۔
عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتہ اذواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔