• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا بحرالکاہل ریجن میں سرد جنگ کی کشیدگی لوٹ سکتی ہے، چینی صدر

بیجنگ (اے ایف پی، جنگ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے ایشیا بحرالکاہل خطے میں سرد جنگ دور کی کشیدگی واپس لوٹنے کے حوالے سے متنبہ کیا اور کہاکہ جیوپولیٹکل چھوٹے دائرے بنانے کی کوششیں ناکام ہونگی ۔ گزشتہ روز تائیوان نیز بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے امریکا کے ساتھ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان انہوں نے ایشیا بحرالکاہل کے تمام ملکوں سے مشترکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ سرد جنگ کی ذہنیت میں مبتلا ہونے سے بچیں،چینی رہنما نے ʼایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن سمٹ کے دوران ایک ورچوئل بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی خطوط کھینچنے یا جیوپولیٹکل بنیادوں پر چھوٹے دائرے بنانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوں گی،ایشیا بحرالکاہل خطہ سرد جنگ دور کے تصادم اور تقسیم میں نہ تو پھنس سکتا ہے اور نہ ہی اسے اس میں پھنسنا چاہئے،صدرشی نے کہاکہ چین ایشیا بحرالکاہل خطے میں ایسی اقتصادی ترقی جس سے ہر ایک کو فائدہ ہو، کے لیے تعاون اور مدد کرنے کے اپنے وعدے پر قائم رہے گا۔دریں اثناغیرملکی خبررساںادارےنے بتایا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود شی جن پنگ اور جو بائیڈن اگلے ہفتے ایک ورچوئل میٹنگ کرنے والے ہیں۔

تازہ ترین