• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ڈاکٹر عافیہ سے متعلق امریکی صدر کو خط لکھ دیا

صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا ہے۔

بار کے صدر کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ بطور وکیل ڈاکٹر عافیہ کیس کا مطالعہ کیا، اس کیس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

ریاست علی آزاد کے خط کے متن کے مطابق ابتدائی حراست اور مقدمے کی سماعت تک قواعد و ضوابط اور قانون نظر انداز کیا گیا جبکہ مقدمے کی سماعت کے دوران بھی تعصب کے خدشات کا متعدد بار اظہار کیا گیا۔

صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے خط میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ نے ایسا سلوک اور رویہ برداشت کیا جو امریکی روایات کے برعکس ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو خاندان اور بچوں سے ملاقات سے دور رکھا گیا، ایسے اقدامات بنیادی انسانی حقوق اور قیدی کے حقوق کے خلاف ہیں۔

خط میں اپیل کی گئی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی پر غور کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید