امریکا کے شہر واشنگٹن میں پولیس نے گھر سے فرار ہونے والے دو بکروں کو پکڑا ہے جو شہر میں آوارہ پھرنے کے دوران پیدل چلنے والوں کا پیچھا کر رہے تھے۔
اس حوالے سے کینٹ پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ شہر کے شمالی حصے میں دو بکرے نظر آئے جنھیں پولیس نے پکڑا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہمیں یہ یقین نہیں کہ یہ کہاں سے آئے لیکن یہ کافی دیر سے لوگوں کا پیچھا کرتے دیکھے گئے۔
ہمیں غلط نہ سمجھا جائے، یہ بڑے خوبصورت سے ہیں، لیکن مذاق سے ہٹ کر بکروں کا اس طرح سے دوسروں کا پیچھا کرنا درست نہیں۔
انھوں نے پرمزاح انداز میں کہا کہ بکروں کو ان کے جارحانہ عزائم پر نہیں پکڑا گیا ہے لیکن انھیں کنگ کاؤنٹی کے اینیمل شیلٹر میں آرام دینے کےلیے پکڑا ہے اور اب حکام انکے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔