• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو صارفین کےلیے 3 وقت کھانا پکانے کے لیے گیس فراہمی کی تجویز


گھریلو صارفین کیلئے 3 وقت کھانا پکانے کیلئے گیس فراہمی کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ موسم سرما کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی آئندہ ہفتے منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

گھریلو سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر گیس ملے گی، 11 نومبر کو کابینہ توانائی کمیٹی کے اجلاس میں گھریلو صارفین کے لئے 3 وقت کھانا پکانے کے لئے گیس فراہمی کی تجویز آئی تھی۔

اجلاس میں گھریلو صارفین کو صرف کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہمی کی تجویز پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے جمعرات کو گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واضح پلان لائیں کس سیکٹر کو کتنے دن اور کتنے گھنٹے گیس ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سوئی گیس کمپنیوں کے ایم ڈی موسمِ سرما کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر بریفنگ دیں گے، سوئی ناردرن سسٹم پر 2 ماہ دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز بند ہوسکتے ہیں۔

سوئی سدرن سسٹم پر سی این جی سیکٹر دسمبر اور جنوری میں ہفتے میں 3 دن بند ہوسکتے ہیں، پاور سیکٹر، برآمدی صنعتوں اور کھاد سیکٹر کو بلا تعطل گیس فراہمی کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین