• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنا کام کرے گی شوگر انڈسڑی اپنا کام کرے، وزیر اعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوگر انڈسڑی ملک کی اہم صنعت ہے، حکومت اپنا کام کرے گی شوگر انڈسڑی اپنا کام کرے۔

چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ شوگر انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو ہدایت کردی، حکومت اور شوگر انڈسٹری کے تمام معاملات حل ہوگئے۔

وزیراعظم سے چیئرمین پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شوگر انڈسٹری ملک کی اہم صنعت ہے، آپ شوگر انڈسٹری کے لئے اچھا کام کر رہے ہیں، حکومت اپنا کام کرے گی شوگر انڈسڑی اپنا کام کرے۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو صنعت کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے شوگر انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے مشیر خزانہ کو ٹاسک سونپ دیا، وزیراعظم کو چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کا کہا ہے۔

تازہ ترین