• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولش سرحد پر مہاجرین کا بحران، بیلاروس اور پولینڈ میں سخت کشیدگی

پولینڈ کی سرحد پر مہاجرین کا بحران ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس صورتحال کے بعد پولینڈ نے 15 ہزار فوجی بیلاروس سرحد پر تعینات کردیے ہیں۔

پولینڈ کی جانب سے سرحد پر خار تاریں نصب کرنے اور دیوار بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے لیے اسے یورپی یونین سے بھی رقم ملے گی۔

ادھر سرحد پر پولش فوج کی تعیناتی پر بیلا روس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ بیلا روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ الٹی میٹم، دھمکیوں اور بلیک میلنگ کی زبان ناقابل قبول ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ پولش فوج کی تعیناتی صرف مہاجرین بحران سے نمٹنے کے لیے نہیں ہوسکتی۔ لگتا ہے کہ پولینڈ بیلاروس سے باقاعدہ جنگ کے لیے یورپ کو دھکیلنا چاہتا ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ روس نے سیکیورٹی یقینی بنانے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس حوالے سے خبر ایجنسی نے کہا کہ پولش سرحد کے قریب روس اور بیلاروس کی مشترکہ پیراملٹری مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔  

دوسری طرف پولش بیلاروس سرحد پر سیکڑوں مہاجرین شدید سردی میں کئی روز سے پھنسے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین