• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ماڈل کی سالگرہ پر شوگر ڈیڈی کا سرپرائز گفٹ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک ماڈل کو اس کے شوگر ڈیڈی نے (پیسوں کے عوض نوعمر لڑکی سے تعلق قائم کرنے والا عمر رسیدہ شخص) سالگرہ پر ایسا تحفہ دے ڈالا کہ اس نوعمر ماڈل کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کی رہائشی 28 سالہ موریا ملز نامی یہ ماڈل،گلوکارہ بھی ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی 28ویں سالگرہ تھی جس پر اس کے شوگرڈیڈی نے نیویارک کے ٹائمز سکوائر کا ایک دیو قامت بل بورڈ بک کروا لیا اور اس پر موریا ملز کی تصویر لگوا دی۔رپورٹ کے مطابق 100فٹ بلند اور 80فٹ چوڑی اس اسکرین پر اپنی تصویر کا سرپرائز گفٹ دیکھ کر موریا کی حیرت کی انتہاءنہ رہی۔ یہ گفٹ پا کر موریا کا کہنا تھا کہ ”یہ مجھے سالگرہ پر ملنے والا آج تک کا سب سے بہترین گفٹ ہے جو میرے شوگر ڈیڈی نے مجھے دیا ہے۔ جب مجھے شوگرڈیڈی نے بتایا کہ اس نے میری سالگرہ کے لیے بل بورڈ بک کرایا ہے تو مجھے ایک جھٹکا لگا۔ مجھے لگا جیسے وہ مذاق کر رہا ہے لیکن اگلے دن اس بل بورڈ پر اپنی تصویر جگمگاتی دیکھ کر میری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ ہمیں ڈیٹنگ کرتے ابھی چند ماہ ہی ہوئے ہیں اور اس نے کہا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ سالگرہ پر کیا تحفہ دے، مگر اس نے مجھے اب تک کا بہترین تحفہ دے کر حیران کر دیا۔“

تازہ ترین