• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانا کھاکر واپس آنے والے نوجوانوں پر پولیس کی مبینہ فائرنگ، ایک ہلاک



قصور کے قصبے راجا جنگ میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

ڈی پی او قصور نے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا، مقدمہ درج کرکے 4 اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات ایک بجے کے وقت موضع متا کوٹ رادھاکشن کے  رہائشی نوجوان اصغر، عبدالجبار اور رمضان قصور میں کھانا کھانےکے بعد واپس آ رہے تھے، جب ان کی گاڑی راجا جنگ بس اسٹاپ کے قریب پہنچی تو پولیس نے رُکنے کا اشارہ کیا۔

لواحقین کے مطابق کار تھوڑی دور روکنے پر پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی گولیاں لگنے سے 32 سالہ اصغر موقع پر جاں بحق جبکہ رمضان اور عبدالجبار زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین