• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، فاروق ستار کی عشرت العباد سے ملاقات، رابطے بحال کرنے پر اتفاق


کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے دبئی میں سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی ،سندھ اور بالخصوص کراچی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال اور طویل مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں سندھ کے شہری علاقوں میں موجود د سیاسی خلا کو دور کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ دیگر رہنماؤں سےمزید رابطے بحال اور تیز کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

دونوں نے آئندہ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا ،ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی جس میں ملک کو درپیش چیلنجز کے پس منظر میں خاص کر کراچی و شہری سندھ کے سیاسی خلا کو دور کرنے پر زور دیا گیا ، دونوں رہنمائوں نے ایک وسیع تر قومی یکجہتی و مختلف اسٹیک ہولڈر کے درمیان ایک مشترکہ لائحہ عمل کو ملک کے استحکام و کراچی کے عوام میں تیزی سے بڑھتے ہوئے احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے ناگزیر قرار دیا اور اس بات پہ زور دیا کہ یہ وقت سیاسی اختلاف کو لیکر ایک دوسرے پر برتری ثابت کر نے یا سبقت لے جانے کا نہیں بلکہ سر جوڑ کر یہ فکر کرنے کا ہے کہ بیرونی و اندرونی چیلجز سے نمٹنے کے لئے ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر قومی اجتماعی مفاد میں آگے بڑھاجائے جتنی جلد مثبت سوچ سے کام لیا جائیگا قوم کو مایوسی سے نکالا جائیگا اور مستقبل کے سفر کی سمت کا تعین کیا جائیگا اتنی جلد ہی ملک وقوم کو بحران سے نکالنا ممکن ہوگا۔

تازہ ترین