• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی مسیح برادری کو کرسمس کی مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دنیا بھر کے عیسائیوں خصوصاً پاکستان میں بسنے والی تمام مسیح برادری کو دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرسمس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ آج دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کا دن بڑے احترام سے منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا یہ سب سے مقدس تہوار ہے جسے عید کی طرح منایا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یسوع مسیح کا پیغام محبت، بھائی چارہ، درگزر، باہمی یگانگت اور ہم آہنگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو امن کی ضرورت ہے جبکہ حضرت عیسیٰ ؑ نے پوری زندگی امن و محبت کا درس دیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنی اقلیتوں کا بڑا احترام ہے، سندھ حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کے لیے ہمیشہ بہترین اقدامات کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید