• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد چنائے 3 بار شیروانی سلواچکے ہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا انکشاف

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ بیچارے احمد چنائے 3 بار شیروانی سلواچکے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ مہاجر ثقافت دن کو شہداء کی فیملیز کے نام منسوب کرتا ہوں۔ کوئی شک میں نہ رہے، پاکستان بنایا بھی ہم ہی نے تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ میری گورنرشپ چھوٹی سی قیمت ہے، جانا ہوگی تو چلی جائے گی، اصل میری قوم ہے اور مجھے میری قوم اور مہاجر ہونے پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی ندامت یا شرمندگی نہیں، بار بار میڈیا پر چلتا ہے کہ آج جارہا ہوں کل جارہا ہوں، بیچارے احمد چنائے 3 بار شیروانی سلوا چکے ہیں۔ میری باتوں پر فاروق ستار حیران اور پریشان ہو رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ خالد مقبول صدیقی بھائی نے کہہ دیا ہے کہ ان سے پوچھے بغیر کوئی نہیں ہٹا سکتا، وہ میرے پیچھے کھڑے ہیں، میری پوری پارٹی اور مہاجر قوم میرے پیچھے کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید