• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زورن نے لاہور میں  کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نےشہری کو پہلے لیبیا بھجوایا پھر کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی، یونان کشتی حادثے میں متاثرہ شہری احتشام انجم لاپتہ ہوگیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید