• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت تین لاکھ روپے میں منظور کی ہے۔ ملزم کو 22 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ملزم سلیم ہالار نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرارکھی تھی۔ عدالت نے ملزم کو تین دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم پر ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے،ملزم کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین