• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی اوور بلنگ پر فیسکو افسر سمیت 3 ملازمین گرفتار

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے اعلیٰ افسر سمیت 3 ملازمین کو اوور بلنگ کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے 30 سے زائد صارفین کے بلوں میں  59738 اضافی یونٹس شامل کیے، ملزمان نے ایک کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر  محمد امیر، ایس ڈی او غلام عباس، میٹر انسپکٹر محمد شفیق شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید