کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجا نے دبئی میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے سربراہوں اور آئی سی سی حکام کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل دیکھا۔ رمیز راجا آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور شعیب اختر نے بھی فائنل دیکھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے فائنل کھیلنے کی امید تھی، یہاں کرکٹ کو سپورٹ کرنے آیا ہوں ۔