• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسری، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل نرسری اسٹاپ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے 25سالہ وسیم جاں بحق، 22سالہ کوثر،25سالہ منیر اور35سالہ نصیر زخمی ہوگئے، اطلاع ملنےپرپولیس اوررسیکیوعملے نے موقع پر پہنچ کر لاش اورزخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کیا،پولیس کےمطابق ابتدائی تفتیش میں واقع ذاتی دشمنی لگتاہے، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج ہوا تھا، جوڑے نے مقدمہ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکی تھی اور عدالت سے واپس آ رہے تھے،کار میں مقتول وسیم کے سا تھ اس کی اہلیہ، بھائی نصیر، کزن یاسین اور ڈرائیور منیر شاہ بھی عدالت گئےتھے ،مقتول وسیم کے کزن یاسین نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی ، پولیس نے جائے وقوعہ سے خول جمع کرکے فرانزک کے لئے بھیج دئیے ہیں ،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والا وسیم اور زخمی اسٹیل ٹاؤن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ، مقتول وسیم اور زخمی خاتون نے گھر والوں کی مخالفت کے بعد پسند کی شادی کی تھی ، فائرنگ مبینہ طور پر زخمی خاتون کوثر کے رشتہ داروں نے کی ہے۔

تازہ ترین