اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی دو ریفرنسز میں بریت کیخلاف 2014 سے زیر التوا اپنی ہی اپیلوں پر دلائل کیلئے پھر مہلت مانگ لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل کیلئے دو ہفتے کی آخری مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیب نے آئندہ سماعت پر دلائل نہ دئیے تو موجود ریکارڈ پر فیصلہ کر دینگے، پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آصف زرداری کی گولڈ ریفرنس اور ارسس ٹریکٹرز ریفرنس میں احتساب عدالت سے بریت کیخلاف نیب اپیلوں کی سماعت کی تو نیب پراسیکیوٹر نے دلائل کیلئے ایک بار پھر ایک ماہ کی مہلت دینے کی استدعا کی۔