• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کمار راؤ اور پترالیکھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نےگزشتہ روز اپنی گرل فرینڈ پترالیکھا کے ساتھ شادی کرلی ہے۔

 اداکار راج کمار راؤ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کردی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آخرکار 11 سال کی محبت، دوستی اور تفریح کے بعد انہوں نے آج اپنی ہر چیز، اپنی ساتھی، اپنی بہترین دوست، اپنے خاندان سے شادی کر لی‘۔


انہوں نے مزید لکھا کہ’ آج ان کے لیے پترالیکھا کاشوہر کہلانے سے بڑی کوئی خوشی نہیں ہے‘۔

دوسری جانب پترالیکھا نے اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’انہوں نے آج اپنے بوائے فرینڈ، کرائم پارٹنر، اپنےخاندان، اپنے ساتھی سے شادی کرلی ہے۔


انہوں نے لکھا کہ ’پچھلے 11 سالوں سے ان کے سب سے اچھے دوست کی بیوی بننے سے بڑا ان کے لیے کوئی اور احساس نہیں!‘

اس خوبصوت جوڑے نےاپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کے جوڑے پہنے-

پترالیکھا کی شادی کا دن کسی ایک نہیں بلکہ کئی وجوہات کی بنا پرخاص تھا، جن میں سے ایک وجہ یہ ہےکہ ’پترالیکھا کے دوپٹے پر بنگالی زبان میں ایک خوبصورت پیغام لکھا ہواتھا جوکہ سبیاساچی نے اس جوڑے کے لیے لکھا تھا۔

اس پیغام میں لکھا تھا کہ’میں آپ کو اپنی محبت سے بھری ہوئی روح سونپتی ہوں‘۔

صرف یہی نہیں، پترالیکھا نے شادی پر ہیرے، موتی اور زمرد کے ساتھ تیار کردہ سونےکی جیولری پہنی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ راج کمار راؤاور پترالیکھا نے گزشتہ روز چندی گڑھ کے دی اوبرائے سکھ ولاز سپا ریزورٹ میں شادی کی ہے۔

ان کی شادی تقریب میں صرف ان کے خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین