بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا کی شادی کے کارڈ کی تصویر سامنے آگئی ہے۔
وائرل ہونے والی اس تصویر میں شادی کے کارڈ پر اس شاندار شادی کی تمام تفصیلات پڑھی جاسکتی ہیں۔
مہمانوں کو شادی کا دعوت نامہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ راؤ فیملی اور پال فیملی آپ کو اجیت پال اور پاپری پال کی بیٹی پترالیکھا، کملیش یادو اور ستیہ پرکاش یادو کے بیٹے کی شادی کی دعوت دیتے ہیں، جوکہ پیر 15 نومبر 2021 کو اوبرائے سکھ ولازچندی گڑھ میں ہے۔
گزشتہ رات اس جوڑے کی منگنی کی شاندار تقریب ہوئی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ راج کمار راؤ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’اداکار کی شادی کے دعوت نامے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ شادی میں صرف ان کے قریبی اور عزیز ہی شریک ہوں گے۔‘