• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے جے ایف 17 کو ’شاندار طیارہ‘ قرار دیدیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بھارتی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت ایّر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جے ایف 17 طیارے بھارت کے تیجس طیاروں سے زیادہ جدید ہیں۔

ویڈیوز شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران ابھیجیت ایّر کو  تیجس ایم کے 1A اور جے ایف 17 بلاک 3 کی صلاحیتوں پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا۔

اُنہوں نے جے ایف 17 بلاک 3 اور تیجس ایم کے 1A پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17 بلاک 1 بھی تیجس ایم کے بلاک 3 سے زیادہ بہتر ہے۔  جے ایف 17 بہت ہی شاندار طیارہ ہے۔

ابھیجیت ایّر نے بھارتی فضائیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابو طیارے نہیں بنا سکتے، وہ تو ایک انڈسٹری کو بھی منافع بخش نہیں بنا پا رہے، طیارے بنانا تو بہت دور کی بات ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نام نہیں بتاؤں گا لیکن مجھے ایک پاکستانی نے بھارتی فضائیہ کے بارے میں جتنا کچھ بتایا اتنا کسی بھارتی فضائیہ کے افسر نے مجھے کبھی نہیں بتایا۔

ابھیجیت ایّر نے یہ بھی کہا کہ پاک فضائیہ کو اپنی کمزوریاں معلوم ہیں مگر ہمیں اپنی کمزوریاں نہیں پتہ، ہم بس دھوکے میں رہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید