بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ فرح خان نے اداکار راج کمار راؤ کی شادی کو ’جذباتی‘ شادی قراردے دیا۔
فرح خان بھی راج کمار راؤ کے ان چند قریبی دوستوں میں شامل تھیں جنہوں نے ان کی شادی میں شرکت کی۔
فرح خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار راج کمار راؤ کی شادی سے چند خوبصورت لمحات شیئر کیے ہیں۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر راج کمار راؤ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ راج کمار راؤکا سہرا باندھ رہی ہیں۔
جبکہ انہوں نےاپنی ایک اور تصویر راج کمار راؤاور ان کی اہلیہ پترالیکھا کے ساتھ شیئر کی ۔
انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اس شخص سے شادی نہیں کرتے جس کے ساتھ آپ رہ سکتے ہیں، بلکہ آپ اس شخص سے شادی کرتے ہیں جس کے بغیر آپ نہیں رہ سکتے‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ’راج کمار راؤاورپترالیکھا کی سب سے خوبصورت اور جذباتی شادی کی تقریب تھی اور مجھے معلوم ہے کہ شادی بھی ایسی ہی ہوگی‘۔
خیال رہے کہ معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نےگزشتہ روز اپنی گرل فرینڈ پترالیکھا کے ساتھ شادی کرلی۔
اداکار راج کمار راؤ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرشادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی ۔