اسلام آباد (صالح ظافر) چین اور بھارت کے درمیان جمعرات کو لداخ کے سرحدی علاقے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوا اور یہ مذاکرات ناکام ہوگئے۔
سفارتی سطح پر ہونے والے یہ مذاکرات چین بھارت سرحدی امور کے حوالے سے ورکنگ میکنزم کے تحت ہو رہے تھے تاہم لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر جاری کشیدگی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا۔
ذرائع کے مطابق، یہ دونوں ملکوں کے درمیان اپنی نوعیت کے پہلے مذاکرات تھے۔