• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: محمد عرفان اور کامران اکمل کرکٹ کے بعد ہاکی کھیلنے لگے


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور فاسٹ بولر محمد عرفان کرکٹ کے بعد ہاکی بھی کھیلنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹرز محمد عرفان اور کامران اکمل کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وائرل ہورہی ہے جوکہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اُن کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کی ہے۔

فیس بُک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد عرفان اور کامران اکمل ہاکی کھیل رہے ہیں۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر محمد عرفان اور کامران اکمل نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بچوں سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ ہاکی کھیلی۔

اس کے علاوہ محمد عرفان اور کامران اکمل نے وہاں کے بچوں اور دیگر عہدیدران کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔

کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھلایا جانا چاہیے۔‘