• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس، دوبارہ طلب کئے گئے دو گواہوں پر جزوی جرح،سماعت کل تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیر اعظم  بے نظیر بھٹو قتل کیس میں منحرف گواہوں کو دوبارہ طلب کرنے کی درخواستوں پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل کی جانب سے ابتدائی بحث کے بعد سماعت 18مئی تک ملتوی کر دی، ایف آئی اے کے  پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے  تینوں  منحرف گواہوں سابق ڈی سی پی شعیب، انسپکٹر محمد الیاس اور کیس کے مدعی انسپکٹر کاشف ریاض کو گواہی کیلئے دوبارہ طلب کرنے کی درخواستیں دی تھیں، عدالت میں دو گواہوں کاشف ریاض اور محمد الیاس کے بیانات پر  جزوی جرح کی گئی۔
تازہ ترین