• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین کیلئے راہ ہموار، سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور


مشیرِ خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے راہ ہموار ہو گئی، سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے والے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کیا، جس کے بعد ایوب آفریدی کو مشیرِ اوور سیز لگا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایوب آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے وزیرِ اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کرنے کا کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میری سینیٹ کی نشست وزیرِ اعظم عمران خان کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے صوابدید ہے کہ جس کو چاہیں ذمے داری دیں۔

ایوب آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کوئی ذمے داری بھی نہیں دیں گے تو کوئی اعتراض نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم عمران خان نے موقع دیا تو قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔

تازہ ترین