• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین کیلئے ایوب آفریدی سینیٹ سے مستعفی


سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کی خاطر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں سینیٹر ایوب آفریدی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر بنایا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیرِ اعظم عمران خان کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔

تازہ ترین