• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوب آفریدی اورفدا حسین کون؟ ارب پتیوں کو سینیٹ ٹکٹ دئیے گئے، امیر مقام

بفہ(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ ایوب آفریدی اورفدا حسین کون؟، ارب پتیوں کو سینٹ ٹکٹ دئیے گئے، مسلم لیگ اصولی جماعت ہے، 17ممبران صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، جنرل سیٹ پر دیرینہ کارکن پیر صابر شاہ کامیاب ہوں گے،ملک میں اگر کوئی اصولی جماعت ہے تو وہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ہے، ہمارے 17ممبران صوبائی اسمبلی کے ہوتے ہوئے چودہ ممبران اسمبلی پرہمارے حصے میں سینٹ کی ایک جنرل نشست آتی ہے اس لئے ہم نے ایک بندے کو ٹکٹ دیا ہے اوروہ مسلم لیگ(ن) کےدیرینہ کارکن پیر صابر شاہ ہیں، وہ گزشتہ روز مسلم لیگی ایم پی اے اور پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی صدر الحاج صالح محمد خان کے صاحبزادے وسیم خان اور بھانجے فیصل خان کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیاسے بات چیت کررہے تھے ،انہوں نے سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے مزید کہا کہ دوسری طرف دیکھا جائے تو اس شخص کو ٹکٹ دیا گیا جو ارب پتی ہیں ،ہم ان سے آپ کی وساطت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ایوب آفریدی کون ہیں اس کی پی ٹی آئی کے لئے کیا خدمات ہیں ،فدا حسین کون ہیں اس کی تحریک انصاف میں کیا سروسز ہیں اسے دیکھتے ہوئے انہوں نے ایک اور بازار گرم کیا ہوا ہے، ہم نے میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھاجس پر ہمارے ایم پی اے صاحبان نے ہمیشہ ثابت کردیا کہ وہ صوبے میں میرٹ اور جمہوریت کے جھنڈے کو سربلند رکھنا چاہتے ہیں، پی ایم ایل این میں کوئی اختلافات نہیں ہم سب ایک ہیں ،اﷲ کرے آئندہ صوبے میں مسلم لیگ کی ہی حکومت آئے ہماری اکثریت ہوگی تواس کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی ساڑھے چار سالہ کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اسے کس جگہ سے شروع اور کہاں ختم کریں یہ لمبی داستان ہے، لمبا چوڑا کام ہے اس کی بدعنوانی سے احتساب یا پھر کوئی اور یہ ایک طویل کہانی بیان کرنے کے لئے بہت زیادہ وقت کی ضرورت ہے وہ اسے کسی اور موقع پر بیان کریں گے۔
تازہ ترین