• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کا اسٹریٹجک ذخائر سے 50 ملین بیرل تیل کے اخراج کا حکم


امریکی صدر نے اسٹریٹجک ذخائر سے 50 ملین بیرل تیل کے اخراج کا حکم دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی اسٹریٹجک ذخائر سے 50 ملین بیرل تیل کے اخراج کا حکم دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مربوط کوششوں کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ ریلیز چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر توانائی استعمال کرنے والے ممالک کے ساتھ متوازی طور پر ہوگی۔

چین، جاپان، بھارت نے اوپیک پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، تیل کی قیمتیں نیچے لانے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔

بھارت نے تیل کی قیمتوں پر ایکسائز ڈیوٹی گھٹا دی، پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی پانچ روپے اور ڈيزل پر دس روپے فی لیٹر کم کردی۔

تازہ ترین