• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں کورونا سے مزید 66اموات

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا بھرمیں کورونا کی صورتحال بدستور بدتر ہوتی جارہی ہے بدھ کو کورونا سے 66 اموات ہوئی ہیں ۔ ویانا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں بدھ کی صبح تک کورونا وائرس کے 15365 نئے انفیکشن اور 66 اموات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل 14416 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ دوسری جانب ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ اس وقت 578 کوویڈ 19 کے مریض انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔ آسٹریا میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 12180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یورپ سے سے مزید