بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گودی میڈیا کی پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام ہوگئی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے سے یکسر انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ملائیشیا کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے نہیں بتایا کہ پاکستان کی ریاست دہشت گردی سے منسلک ہے۔
برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں انور ابراہیم نے کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیے گئے۔