• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت، شاہد خاقان اور مریم نواز کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے حوالے سے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ مقامی خاتون وکیل نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر نواز شریف جیل جاسکتے ہیں تو ثاقب نثار کیوں نہیں جیل جا سکتے۔ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں کیونکہ دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔

تازہ ترین