• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینوں پر قبضہ، کیپٹن حلیم صدیقی کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (اسد ابن حسن) سول ایوی ایشن کی ملکیت زمینوں پر قبضے کی ایف آئی اے تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں اس حوالے سے دو مقدمات 54/2021اور 55/2021درج کیے گئے ہیں۔ اوّل الذکر مقدمے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی، پرائیویٹ افراد اور دیگر محکموں کے 11افراد ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔ اس مقدمے میں کراچی کے سابق رکن سندھ اسمبلی کیپٹن حلیم صدیقی بھی ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔ ان کا مؤقف جاننے کے لیے اُنہیں متعدد بار فون کیے گئے اور نارمل اور واٹس ایپ پر میسجز بھیجے گئے مگر اُنہوں نے کوئی جواب نہیںدیا۔ ایف آئی آر نمبر 55/2021 میں 23ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔ اب تک تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین