• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کو خیبرپختونخوا رپورٹ نہ کرنے پر وفاق کا نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان نے سیکرٹری کالج ایجوکیشناور پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس ( بی ایس 20) کے افسر خالد حیدر شاہ کو تبادلے کے سرکاری احکامات کے تحت حکومت خیبر پختونخوا کو رپورٹ نہ کرنے پر ’ ایکسپلے نیشن لیٹر‘ جاری کردیا ۔ خالد حیدر شاہ طویل عرصے سے سندھ میں تعینات ہیں انھیں سابق وزیر تعلیم سعید غنی بطور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن لائے تھے مگر پھر وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے اور سیریس کنڈیشن ہونے کے باعث کئی ہفتے اسپتال میں داخل رہے جب واپس آئے تو انہیں سیکرٹری کالج ایجوکیشن مقرر کردیا گیا تھا اور پھر ان کا خیبر پختونخوا تبادلہ ہوگیا مگر وہ گئے نہیں کیوں کہ وہ محکمہ کالج ایجوکیشن چھوڑنے پر تیار نہیں۔

تازہ ترین