• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالحکومت نئی دلی اور ارد گرد کے شہروں میں فضائی آلودگی برقرار

بھارتی دارالحکومت نئی دلی اور ارد گرد کے شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔

نئی دلی سے خبر ایجنسی کے مطابق نئی دلی میں 15 دنوں کی بندش کے بعد پیر سے اسکول اور کالج کھل جائیں گے۔

اس حوالے سے دلی حکومت کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے ساتھ سرکاری دفاتر بھی اگلے ہفتے سے کھل جائیں گے۔

حکومت کی تجویز کے مطابق سرکاری ملازمین کو پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری بسوں میں سفر کرنا چاہیے۔ غیر ضروری سامان والے ڈیزل ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ 

نئی دلی حکومت کے مطابق صرف قدرتی گیس اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو شہر میں جانے کی اجازت ہوگی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق نئی دلی میں فضائی آلودگی سے بچوں کو سانس کے امراض کا سامنا ہے۔ نئی دلی میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس 393 ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین