• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی بوجھ تھی اس لیے قتل کردیا، بچی کے ملزم باپ کا انکشاف


اسلام آباد میٹرو اسٹیشن پر بچی کی لاش ملنے والے معاملے میں مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، بچی کے ملزم والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی بوجھ تھی اسی لیے بچی کو قتل کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثرکا کہنا ہے کہ پولیس کو ابتدا سے ہی بچی کے باپ پر شک تھا، دوران تفتیش والد نے سچ اگل دیا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پولیس کو قاتل کے فنگر پرنٹس اور سگریٹ کے ٹکڑے ملے تھے جس سے قاتل تک پہنچنے میں مدد ملی۔

بچی کے باپ نے واقعے کے سات روز بعد پولیس سے رابطہ کیا تھا، 8 نومبر کو میٹرو اسٹیشن پر تعینات گارڈز کو بچی کی لاش ملی تھی۔

تازہ ترین