• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول میں انٹرپول کا اجلاس،عالمی خطرات پر گفتگو

استنبول ( نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل پولیس انٹرپول کا سالانہ اجلاس استنبول میں شروع ہو گیا ہے، جس میں عالمی خطرات اور جرائم کے موجودہ رجحانات پر گفتگو کے علاوہ اس عالمی ادارے کے نئے سربراہ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ 194 ممالک کی نمایندگی کرنے والی انٹرنیشنل پولیس کے 3روزہ اجلاس میں تمام رکن ممالک کے پولیس سربراہان اور دیگر افسران شرکت کر رہے ہیں۔ ترک شہر استنبول میں منعقد کیے جانے والے اجلاس میں رکن ممالک کے نمایندے عالمی سلامتی کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے اور مستقبل کی مشترکہ حکمت عملی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رکن ممالک جرائم کی دنیا میں موجودہ رجحانات پر مذاکرات کریں گے ۔
تازہ ترین