• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاروں نے چڑیا گھر میں جانوروں کیساتھ ناروا سلوک کیخلاف آواز بلند کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف اٹھا دی۔ معروف اداکار احسن خان نے انسٹا اسٹوری میں کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ’یہ بہت خوفناک ہے۔‘احسن خان نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں رسول ﷺ کی ایک حدیثِ مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک جانور کے ساتھ کیا گیا حسنِ سلوک بھی اتنا ہی قابلِ تحسین ہے جتنا کہ ایک انسان کے ساتھ کیا گیا حسنِ سلوک، جبکہ ایک جانور کے ساتھ برا سلوک کرنا اتنا ہی برا ہے جتنا کہ ایک انسان کے ساتھ برا سلوک کرنا برا ہے‘۔جبکہ اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکراچی کے چڑیا گھر سے وائرل ہونے والی کچھوؤں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھ کر ان کا دل رورہا ہے کہ ان کچھوؤں کو ان کے قدرتی ماحول سے نکالا گیا اور پھر یہاں ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا‘۔اداکار احمد علی بٹ نے جانوروں کے ساتھ اس ناروا سلوک پر لکھا کہ’ خدا کے لیے! ان جانوروں کا خیال رکھیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ظلم کی انتہا ہے غریب بے بس ہے‘۔اداکارہ انوشے اشرف نے کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پرافسوس کرتے ہوئے سوال کیا کہ’ یہ زمین پر کیا ہو رہا ہے؟اداکارہ اریبہ حبیب نے جانوروں کے ساتھ اس سلوک پر اپنی انسٹااسٹوری پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ دل دہلا دینے والی خبر ہے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کنٹریکٹر نے ادائیگی نہ کرنے پر کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک روک دی تھی۔رپورٹس کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہو گئے تھے۔بعدازاں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی۔

دل لگی سے مزید