• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، فیلڈنگ کوچ نے بارہویں کھلاڑی کے فرائض انجام دیئے

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ میں بعض اوقات ایسی کہانیاں دیکھنے کو ملتی ہیں جسے ذہن قبول نہیں کرتا لیکن حقیقت حیران کن ہے۔ملک کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی پورے نہ ہونے پر فیلڈنگ کوچ ہمایوں فرحت نے بارہویں کھلاڑی کے فرائض انجام دیئے۔پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیٹ بینک گراونڈ کراچی میں سینٹرل کے کھلاڑی احمد شہزاد طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے گراونڈ نہیں آئے۔ان کا پیٹ خراب تھا۔ایک فاسٹ بولر زخمی تھا ۔جبکہ قاسم اکرم سمیت دو کھلاڑیوں کو قومی انڈر19کیمپ میں طلب کر لیا گیا۔چوں کہ ہر ٹیم کو14کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوتی ہیں اس لئے ہمایوں فرحت سے بارہویں کھلاڑی کی خدمات لی گئیں۔ہر ٹیم کو فرسٹ کلاس سیزن میں پندرہ کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہے۔ہمایوں فرحت میچ کے پہلے دن بارہویں کھلاڑی کی اضافی ذمے داریاں نبھاتے رہے۔1979کے دورہ بھارت میں اسٹنٹ منیجر اسلم سنجرانی نے سائیڈ میچ کھیلا تھا۔1997میں آسٹریلیا میں وسیم اکرم نے اپنے دوست وسیم خان کو سائیڈ میچ میں فیلڈنگ کرائی تھی۔بعد ازاں وسیم خان پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو بن گئے۔

تازہ ترین