• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت پورے ملک میں گندم کی جعلی کمی پیدا کرتی ہے‘ شہباز گل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں موجود حکومت اپنی کرپشن اور ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ دینے کے لئے پورے ملک میں گندم کی جعلی کمی پیدا کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ انہوںنے یوریا کھاد کی تقریباً 253فیصد تک اضافی مقدار کواپنے صوبے میں ذخیرہ ہونے دیا جوملک بھر کے کسانوں کو یوریا سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ پی پی پی کی سندھ حکومت کو اٹھارویں ترمیم کے بہانے یہ کرپشن نہیں کرنے دی جائیگی۔ ہم ہر قسم کے قانونی آپشن کو استعمال کر کے عوام کو اس لوٹ مار سے بچائینگے۔

تازہ ترین