• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے جھوٹے وعدوں کا محل زمین بوس ہوچکا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے وعدوں کا محل زمین بوس تو ہوچکا،۔وزیراعظم عمران خان کی نااہلی نے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کو پارسا بن کر سامنے آنے کا موقع فراہم کردیا ہے، عمران خان کی حکومت چلانے کی ضد نے نسلوں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیاہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں 20.7ٹریلین روپے کے اضافے کیساتھ پاکستان کا کل قرضہ اور واجبات 50.5ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جون 2018تک ہر پاکستانی 144,000روپے کا مقروض تھا، جو اب بڑھ کر 235,000روپے ہوگیا ہے۔ عمران خان کی نااہلی نے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کو پارسا بن کر سامنے آنے کا موقع فراہم کردیا ہے، جو پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے خطرناک ہے۔ عمران خان کے جھوٹے وعدوں کا محل زمین بوس تو ہوچکا لیکن انکے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کے باعث پاکستان بدترین مالی بحران میں پھنس گیا اور سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عوام کا معیار زندگی بدترین، ایک کروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے، ہوشربا مہنگائی ماضی کے تمام تر ریکارڈ توڑنے کے باوجود ناجانے کہاں جا کر رکے گی۔ یہ تمام تشویشناک صورت حال ملک میں شدید مایوسی کا سبب ہے۔

تازہ ترین